جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے دی موذی مرض کیخلاف جنگ کیسے جیتی؟تفصیلی آگاہ کردیا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور مداحوں کی بے پناہ سپورٹ اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔ نادیہ جمیل نے لکھا کہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم نہیں تھا،

لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں مداح کو جواب دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آخر کار انہوں نے کینسر کو شکست دے دی۔کینسر سے نبردآزما نادیہ جمیل نے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اْن کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کر جاتا تھا، اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور ہسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء  پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں ، کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔انہوں نے آخر میں تمام بیماروں کی شفایابی کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سب کمزور لوگوں کی مدد کرے اور ساتھ ہی صحت ی دولت سے مالا مال لوگوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ اپنی زندگی میں کسی چیز کو بے معنی نہ سمجھئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…