لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ روبی انعم کو دل کے دورے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ روبی انعم کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف
کارڈیالوجی لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر مرض کی نوعیت کی تشخیص کے لئے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ روبی انعم کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہراقبال بٹ نے پرستاروں سے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔