اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئی وجہ تو ہے جس کی وجہ سے لوگ پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔ سابق گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں عدنان سمیع جو کہ اب بھارتی شہری ہیں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی قوم کو
ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ میں بھی انشاء اللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی۔ رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں عدنان سمیع خان نے لکھا کہ آپ جہاں بھی جائیں اللہ آپ کا مددگار ہو اور آپ جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں، میں آپ کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں۔ رابی پیرزادہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی غیر اخلاقی ویڈیو ز منظر عام پر آنے پر شوبز اور گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
Actually there is a reason people leave Pakistan, today lemme confirm you, indians are much better than us. They never taunted me, @AdnanSamiLive i am sorry for what i said before, this nation doesn’t deserve any talents, ur voice or my paintings, i ll leave too, in shaa Allah pic.twitter.com/ZReRc9r8ea
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) July 9, 2020