پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے خوشخبری حلیمہ سلطان نے بڑا اعلان کردیا ‎

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تْرک اداکارہ اسرا بلجک بہت جلد اپنے پاکستانی مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سْنانے والی ہیں۔گزشتہ دِنوں پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرا بلجک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے

حوالے سے شائقین کرکٹ سے مشورہ مانگا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے اس فیصلے پر بیحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔اِس ضمن میں تْرک اداکارہ اسرا بلجک کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم پیغام سامنے آیا ہے۔اسرا بلجک نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ سب کو ایک اچھی خبر سْنائوں گی۔تْرک اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو بھی ٹیگ کیا۔اسرا بلجک کے اِس ٹوئٹ کے بعد جہاں اْن کا ہر ایک مداح یہ خوشخبری سْننے کا منتظر ہے تو وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی انہی لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں۔وہاب ریاض نے اسرا بلجک کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’جاوید بھائی یہ خوشخبری سْننے کے منتظر ہیں۔دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی اسرا بلجک کے اِس ٹوئٹ کے لیے اْن کا شکریہ ادا کیا۔اسرا بلجک نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاوید آفریدی نے تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسرا بلجک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…