کمسن نواسے کے سامنے نانا کی شہادت، دیا مرزا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر پھٹ پڑیں حکمران جماعت بی جے پی کوکھری کھری سنا دیں

4  جولائی  2020

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورس کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت میں برسرِ اقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں۔

بی جے پی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فورسز سے ہمدردی ہے، تمام بھارتیوں سے ہمدردی ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے دیا مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اْن کے ایک بڑے پرستار ہیں، انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوگی کہ وہ پاکستان کے اقدامات کی مذمت کریں نا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم عوام سے ہمدردی دکھائیں۔بی جے پی رہنما کے اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمدردی کسی خاص لوگوں کیلئے مختص نہیں، یا تو ہم کسی سے ہمدردی کرتے ہیں یا نہیں کرتے، ان دونوں باتوں کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹائون کے علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے جس میں 3سالہ ننھے بچے عیاد کے سامنے اْس کے نانا کو گولیاں مار دی گئیں تھیں، کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی بچہ اس دْکھ اور بربریت کو نہیں سہہ سکتا۔انہوں نے بی جے پی رہنما کو سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ ان معاملات میں سیاست ترک کردیں تو پھر ہی میرا تعاون اور حمایت حاصل کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…