ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دنیا بھارتی افواج کی جارحیت کے سامنے چپ کیوں؟ مہوش حیات کا سوال

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چْپ کیوں ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹائون علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کس طرح چْپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور بھارتی افواج کو معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر جارحیت اور بربریت کی اجازت دے سکتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ہم کب تک سچائی سے منہ موڑے اپنی آنکھیں بند رکھیں گے، اس بربریت کے خاتمے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ پر کچھ تصویریں موجود ہے جس میں ایک چھوٹا، تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…