اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس!معروف بھارتی اداکار لاک ڈائون میں سبزی بیچنے پر مجبور ہو گئی ، تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتے کیا پیغام دیا ؟ جانئے

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں وائرس سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کو بھی بے حد نقصان پہنچا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے جہاں سنیما گھر بند ہیں تو وہیں فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز بھی

التوا کا شکار ہوگئی ہیں۔حال ہی میں بھارتی فلم و ٹیلی ویژن اداکارہ ڈولی بندرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکار جاوید حیدر سڑک پر سبزی بیچتے نظر آئے جب کہ اس ویڈیو میں وہ گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کرو جی‘ پر پرفارم بھی کرتے نظر آئے۔ڈولی بندرا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جاوید حیدر ایک اداکار ہیں آج وہ سبزی بیچ رہے ہیں، ڈولی بندرا کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ تذبذب میں مبتلا ہوگئے تھے کہ آیا اداکار جاوید حیدر واقعی غربت اور کام نہ ملنے کے باعث سبزی بیچ رہے ہیں یا ایسا وہ صرف ویڈیو بنانے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کی خاطر کررہے تھے۔متعدد صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ بالی وڈ کی حقیقت ہے جب کہ کچھ کا دعویٰ تھا کہ اداکار جاوید حیدر نے یہ ویڈیو صرف اپنے ٹک ٹاک چینل پر فالوورز بڑھانے کی غرض سے کیا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکار جاوید حیدر نے ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ویڈیو ایپ پر میوزک ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سبزیاں نہیں بیچ رہے بلکہ انہوں نے ویڈیو بنانے کےلیے ٹھیلے کے مالک سے اجازت لی تھی اور پھر یہ ویڈیو بنائی۔ خیال رہے کہ اداکار جاوید حیدر نے بالی وڈ کی 1998میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’غلام‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کئی اور پروجیکٹس میں بھی اہم کردار نبھائے ہیں جن میں ہندی ڈراما ’لائف کی ایسی تیسی‘ اور فلمز ’بارن انڈیا‘ اور ’بابر‘ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…