سیاست میں حصہ لیکر اپنے والد کا خواب پورا کروں گی، وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

25  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں کْھل کر اظہار خیال کرکے اپنا موقف پیش کرنے والی وینا ملک نے غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی اطلاع اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی۔اپنے مختصر سوشل میڈیا پیغام میں وینا ملک نے لکھا کہ ’میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں، اللّہ حافظ۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملکی مسائل سمیت عالمی مسائل پر بیباک پیغامات شئیر کرنے والی وینا ملک سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کی خواہش مند ہیں۔وینا کا اس متعلق کہنا تھا کہ والد انہیں سیاستدان بنانا چاہتے تھے اب وہ سیاست میں حصہ لیکر اپنے والد کا خواب پورا کریں گی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ سیاست ان کے لیے نیا میدان ہے اور جب وہ اس میں ماہر ہوجائیں گی تو پھر عملی طور پر اس میں قدم رکھیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…