انقرہ (این این آئی)ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) نے پاکستان میں اپنے ڈراموں کی حد سے زیادہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے خصوصی طور پر پاکستانی مداحوں کیلئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔ٹی آر ٹی نے یوٹیوب چینل پاکستان میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی حد سے زیادہ مقبولیت کے بعد متعارف کرایا۔ ارطغرل غازی
کو ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ارطغرل غازی کو اپریل کے آخر سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جا رہا ہے اور مذکورہ ڈراما پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈراما بھی بن چکا ہے۔