اداکارہ ندا یاسر اورانکے شوہر یاسر نواز کن 7 باتوں پر عمل کرکے کرونا سے صحت یاب ہوئے؟ ندا اور یاسر کے کرونا سے صحت یاب ہونے کیلئے 7 مشورے‎

23  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور اداکار ہدایتکار پروڈیوسر یاسر نواز دونوں میاں بیوی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد دونوں نے بتایا کہ کس طرح کرونا سے صحتیاب ہوا جاسکتا ہے اس کیلئے انہوں نے 7مشورے دے دیئے۔

پہلا مشورہ:ندا اور یاسر نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے ڈائٹنگ کا خیال نکال دیں ، کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں ہم دونوں نے ہی اپنا وزن کم کرنے کیلئے اپنی غذا سے چاول اور گندم نکال دی تھی جس کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت کمزور ہو گئی اور ہم کرونا کا آسان شکار بن گئے۔دوسرا مشورہ:یاسر نواز نے کہا کہ کرونا سے بچنے کیلئے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سنیں، اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون میں سورۃ الرحمٰن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور روزانہ تلاوت سنتا تھا، میں نے محسوس کیا کہ اس سورۃ کی برکت سے میرے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ کوشش کریں کہ اپنے خالق سے اپنا رشتہ مضبوط کریں یہ بڑی فائدہ مند چیز ہے۔تیسرا مشورہ:یاسر نواز نے کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ منفی اور ذہنی صلاحیتوں کو کمزور کرنے والے مواد سے خود کو دور رکھیں ، اس بیماری میں آپ کا پر سکون رہنا بہت ضروری ہے اس لیے خود کو ہر قسم کے منفی خیالات سے دور رکھیں اور خود کو اچھا محسوس کرانے کے لیے کوئی مزاحیہ یا لائٹر موڈ پروگرامز دیکھیں جس سے آپ کا وقت اچھا گزر جائے ۔ جبکہ ندا یاسر نے سیلف آئسولیش کے دوران ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ دیکھ کر وقت گزارا ۔

چوتھا مشورہ:ـندا اور یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران خود کو اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش ضرور کریں اور اگر آپ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو ہر قسم کی جسمانی مشقت روک دیں، ورنہ آپ کی ساری طاقت اسی میں ضائع ہو جائے گی ۔ہمیں ڈاکٹر نے بھی یہی تجویز دی تھی کہ مکمل آرام کریں اور ورزش روک دیں ۔پانچواں مشورہ:ـدونوں نے موسمی پھل کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کو شکست دینے کیلئے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور موسمی پھل کھائیں تاکہ اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکے اور بخار میں ہونے والی کمزوری کو جلد شکست دی جاسکے ۔

ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران انڈے ، دالوں کا سوپ اور گوشت سمیت وہ سب کھایا تھا جس میں پروٹین شامل تھا اور پھلوں میں آم کا استعمال کیا تھا ۔چھٹا مشورہ:ندا یاسر نے کہا کہ جب وہ کرونا وائرس سے متاثر تھیں تو اس دوران وہ بس گرم اشیاء کا استعمال کر رہی تھیں۔ کرونا سے صحت یاب ہوتے ہی انہوں نے برفیلا ٹھنڈہ پانی پیا تھا اور آئس کریم کھائی تھی،ساتواں مشورہ:ندا اور یاسر نے اپنے آخری مشورے میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وٹامنز کا استعمال بڑھایا جائے۔

انہوں نے بھی بڑھا دیا تھا جس میں وٹامن سی ، ڈی اور زنک کی مقدار زیادہ تھی، اور سپلیمنٹس کے ساتھ وہ ایسی غذاؤں کا انتخاب کر رہے تھے جو اُن کے لیے مفید تھیں۔ندا اور یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ان سب کے علاوہ انہوں نے سنا مکی کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اور کلونجی بھی چبا چبا کر کھائی تھی، کلونجی چبا کر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ۔غذا کے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس دوران کالے ، سفید ، ہرے رنگ کی غذاؤں کو اہمیت دی تھی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی 5 رنگ کے پھل استعمال کیے تھےاور ہر چار گھنٹوں بعد ادرک کی ایک با ریک سی پھانک کا بھی استعمال کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…