کراچی (این این آئی) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور قابل گلوکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ گل رعنا کی خواہش پوری کردی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی نئی چمچماتی اور شاندار گاڑی کے سامنے بیٹھے ہیں اور نئی گاڑی کی خوشی میں بیحد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’میری والدہ ہمیشہ سے اس گاڑی کو خریدنے کی خواہش رکھتی تھیں۔‘عاصم اظہر نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے
لکھا کہ ’آج میں نے یہ گاڑی خرید کر اپنی والدہ کی خواہش پوری کر دی ہے۔‘گلوکار کی اس پوسٹ پر اْن کے ساتھی فنکاروں نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں مٹھائی کا مطالبہ شروع کر دیا۔یاسر حسین نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس گاڑی کو چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا کرے۔‘کامیڈین اداکار ایاز سومرو نے بھی عاصم اظہر کو نئی گاڑی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹریٹ کی خواہش ظاہر کردی۔زارا نور عباس، مہرین سید، اریبہ حبیب اور عزیر جیسوال نے بھی عاصم اظہر کو نئی گاڑی کی مبارکباد پیش کی۔