اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہائشی اسکیموں کے نام پر جعل سازی کر کے پاکستانیوں کو لوٹنے والے معروف فلم اسٹار لکی علی سے نیب راولپنڈی نے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کیخلاف نیب راولپنڈی نے گھیرا تنگ کردیا۔ رہائشی اسکیموں کے نام پر جعل سازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فلم اسٹار لکی علی نے عوام کیساتھ فراڈ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے
اور نیب سے پلی بارگین کرنے کے بعد 1ارب 95کروڑ روپے واپس کر دیئے ہیں ۔ قومی احتساب بیورو کےمطابق لکی علی نے11جعلی رہائشی اسکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڑ میں لکی علی کی ایک بھی ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں۔ فلم اسٹار مختلف ناموں سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر کرکے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹورتے رہے۔نیب حکام کے مطابق لکی علی سے ریکور کی گئی رقم متاثرین کے حوالے کی جائے گی ۔