لاہور ( آن لائن ) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے، اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کو حاصل ہے۔
انہوں نے اپنے پروگرام میں دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام جیسے ڈائیلاگ عالمی شہرت پائی۔طارق عزیز کے یہ الفاظ لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں رچ بس گئے ہیں۔ان کے انتقال کی اچانک خبر سے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے تاریخی ڈائیلاگس کو بھی یاد کر رہے ہیں۔ایک صارف نے طارق عزیز کی پرانی تصاویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تقریبا ہم سب لوگ ہی طارق عزیز کا پروگرام دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ کچھ دن پہلے نیلام گھر کی ویڈیو دیکھ رہا تھا،کوئی میزبان کبھی بھی ان کی سطح پر نہیں پہنچ سکتا،وہ شو کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگاتے تھے۔طارق عزیز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایک صارف نے کہا کہ متاثر کن الفاظ اور پرکشش سامعین رکھنے والے انتہائی ذہین آدمی جو پی ٹی وی پر 1974 میں نشر ہونے والے “نیلام گھر” کے میزبان تھے،اس دنیا سے رخصت ہو گئے،ایک صارف نے کہا کہ میری بچپن کی یادیں طارق عزیز کے بغیر نامکمل ہیں،ایک صارف نے طارق وزیز کے ڈائیلاگ دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے طارق عزیز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سب کی زندگی کا حصہ رہے ہیں،ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔