عامر خان کی’ “پی کے‘” میں “سرفراز” اور مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والے فلم میں “دھونی” کا کردار نبھانے والے معروف بھارتی نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

14  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔بھارتی پولیس کے مطابق ابھی خودکشی کی وجہ سے سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس واقعے کی

تحقیقات جاری ہے۔یاد رہے کہ سوشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز حالیہ برسوں میں ہی کیا تھا اور ان چند برسوں میں اُنہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں کی ہیں۔اُنہوں نے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایم ایس دھونی کا کردار ادا کیا تھا، اِس کے علاوہ اُنہوں نے عامر خان کی مشہور فلم ’پی کے‘ میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا۔سوشانت سنگھ کی مشہور فلموں میں پی کے، ایم ایس دھونی (دی ان ٹولڈ اسٹوری)، چھچھورے، ڈٹیکٹو بیو مکیش بخشی اور کائی پوچے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…