لاہور (آن لائن) اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج، 3 دن سے فون بند، پولیس کی کارروائی شروع، تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا کیخلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں فراڈ اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اندراج مقدمہ کے لئے دی درخواست میں شہری علی معین نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ ثناء نے اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے جن کی واپسی کے تقاضے پر
اداکارہ نے انہیں جعلی چیک دے دیئے۔ عائشہ ثناء نے اور بھی کئی لوگوں سے پیسے لے کر جعلی چیک دیئے۔ دوسری جانب اداکارہ 3 دن سے غائب ہیں،فون بھی نہیں سن رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شہری علی معین نے چیک ڈس آنر ہونے پر پولیس سے رجوع کیا جس پر پولیس نے مذکورہ اداکارہ کے خلاف فراڈ اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔