کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے تنقید بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔گزشتہ ماہ فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرنے والے شہروز سبزواری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ
کی۔شہروز سبزواری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے خود کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے لکھا کہ ’کورونا وائرس چوہوں اور سانپوں کو متاثر نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگ اِس وائرس سے محفوظ ہیں۔