وزیر اعظم عمران خان کے چہیتے افراد ”ارطغرل غازی ”ڈرامے کے نام پرسرکاری ٹی وی کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

31  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(ساوتھ ایشین وائر)گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔ایک رپورٹ کے مطابق ارطغرل اردو بین الاقوامی طور پر رینکنگ میں 33 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ایک ہفتے میں جس میں عید بھی گزری، ناظرین نے اسی ہفتے میں یوٹیوب پر اس ڈرامے کو دیکھا، اور اسی ڈرامے ارطغرل نے یوٹیوب پر ایک ہفتے میں دھوم مچا دی، پی ٹی وی نے اس کی قسطیں اردو میں چلانا شروع کر رکھی ہیں،یوٹیوب پر پہلی قسط کو اپ لوڈ ہونے کے ساتھ ہی 40 ملین ویوز ملے ۔ایک ہفتے میں پی ٹی وی چینل کے ناظرین کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں یہ ڈرامہ عالمی رینکنگ میں 49 سے 33 نمبر تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی ابھی تک پہلے سے زیادہ خسارے میں چلا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی ڈرامہ جس کی ڈبنگ بھی پرائیویٹ کمپنی سے کروائی جا رہی ہے۔صرف پی ٹی وی کا نام لے کر پی ٹی وی پر چلایا جا رہا ہے۔ جس کا پی ٹی وی کو ایک پیسے کا فائدہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔سب لوگ ڈرامہ یوٹیوب پر دیکھ رہے ہیں۔

جس یوٹیوب چینل پر یہ ڈرامہ اپ لوڈ کیا جارہا ہے وہ پی ٹی وی کا ہے نہیں ۔بلکہ ہیڈ آف کانٹینٹ پی ٹی وی خاور اظہر کی پرائیویٹ کمپنی کا ہے۔ ڈرامہ اگر پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوتا تو پی ٹی وی کی آمدن کروڑوں میں ہوتی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی ٹی وی کی شازیہ سکندر نے یہ پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ چند قسطوں کے بعد وہ ریٹائر ہو گئیں۔ اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ارشد خان کو پی ٹی وی کا چئیرمین لگایا گیا۔

ارشد خان اپنے دست راست خاور اظہر کو ہیڈ آف کانٹینٹ بنادیا جو کہ ایک نیا ڈیپارٹمنٹ ہے۔ خاور اظہر کا اپنا پروڈکشن ہاوس ہے۔ جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی شور مچایا کہ پی ٹی وی کا سٹاف نالائق ہے اور ہمیں ڈرامہ پرائیویٹ کمپنی سے ڈب کروانا چاہئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کے دوست خرم جمشید کو اسی ہزار روپے فی قسط کے حساب سے ٹھیکہ دلوایا گیا۔ چنانچہ ایک نئے یوٹیوب چینل پر ڈرامہ نشر کرکے یوٹیوب سے حاصل کردہ تمام آمدنی پرائیویٹ اداروں کو جارہی ہے۔

پی ٹی وی فنانس سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یوٹیوب چینل بھی پی ٹی وی کا نہیں اور نہ ہی اس چینل پر ملینز سبسکرائبر پی ٹی وی کو ملے۔ ملین ڈالر آمدن کے یوٹیوب چینل کا پیسہ بھی پی ٹی وی کے پاس نہیں آرہا ہے۔ چنانچہ یوٹیوب چینل جہاں پر ارطغرل دیکھا جارہا ہے، یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی ہے۔ یہ بھی غیرقانونی فعل ہے کہ یوٹیوب پر پرائیویٹ کمپنی کا چینل اس ڈرامے پر کروڑوں کما رہا ہے جو کہ پی ٹی وی کا پیسہ ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم کے دوست اور ساتھیوں نے مل کر جو پراجیکٹ شروع کیا تواتنے ہٹ ڈرامے کے بعد کیا پی ٹی وی کی آمدن میں آضافہ ہوا؟کیا پی ٹی وی کی ریٹنگ بہتر ہوئی؟کیا پی ٹی وی کے نقصانات کم ہوئے ؟وزیر اعظم کے قریبی فیصل جاوید خان اسے ہر پرائیویٹ چینل پر پروموٹ کر رہا ہے۔ ورلڈ ریکارڈ بنوانے اور ایسے یوٹیوب چینل کی سوشل میڈیا کمپین چلوائی جارہی ہیں۔جس پر اردو ڈرامہ ارطغرل اپلوڈ توہوتا ہے مگر پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں ملتا ۔ اسکے علاوہ ارشد خان ، خاور اظہر اور درجنوں لوگ جو عمران خان سے دوستی کی وجہ سے ماہانہ پی ٹی وی سے پندرہ سے پچیس لاکھ تنخواہ کے علاوہ یوٹیوب سے کروڑوں روپے حاصل کر رہے ہیں ۔یہ صرف ایک سکینڈل ہے۔ پی ٹی وی فنانس کا کہنا ہے کہ جو ماہانہ بجلی کے بل میں سو روپے اضافے کے بعد پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں مل رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…