اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کا 23 سالہ کزن کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔آمنہ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا کزن کئی دن وینٹی لیٹر پر رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے گھروں میں رہیں، احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔