کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی
سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے تاہم درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کریں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لیے شادی کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔