لاہور (آن لائن) اداکارہ عائزہ خان نے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ناقدین کے لیے پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب ہم دوسروں کو فیصلہ کرنے دیں کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گْزارنی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں کیا کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے تنقید بھرے تبصروں سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جو ہمیں اندرونی طور پر توڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار اپنے اردگرد موجود لاکھوں لوگوں کو اپنے کام سے تفریح فراہم کرتے ہیں۔ اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اور اْن کی منفی سوچ کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔