بد قسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل کی پہلی اور آخری مختصر فلم سکہ ریلیز ہو گئی

27  مئی‬‮  2020

لاہور (این این آئی)22 مئی کو کراچی کے علاقے جناح گارڈن میں بد قسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم سکہ ریلیز ہو گئی۔ مختصر فلم سکہ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے صداکاری کی ہے اور فلم میں دو خواتین کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہیں۔زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم کی ہدایت کاری

احمد صارم نے کی ہے جس میں زارا عابد نے ہی دونوں خواتین کا کردار ادا کیا ہے جن کی زندگیاں تو مختلف ہیں تاہم خواہشات ایک سی ہیں۔اس ضمن میں مختصر فلم سکہ کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے سال اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی اور اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے اس فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھری تھی۔نوجوان ہدایت کار نے بتایا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہ رہے تھے، ان کے چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس پر اپ لوڈ کی جانے والی پہلی فلم سکہ ہے جس میں زارا عابد نے اداکاری کی تھی۔یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…