منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارطغرل کے پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں  سے متعلق اہم اعلان کر دیا  

datetime 26  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ڈب کرکے نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔یہ ترکش ڈرامہ پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مشہور ہوا ہے اور ڈرامے کے پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق ڈامہ سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور رائٹر محمد بوزداغ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو صرف سیاست اور تجارت میں ہی نہیں

بلکہ فن و ثقافت میں بھی مل کر کام کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو فنون لطیفہ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا وہ حیرت زدہ ہیں کہ دونوں ممالک کی گہری دوستی کے باوجود ہم نے مل کر ساتھ کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔پروڈیوسر محمد بوزداغ کے مطابق کسی مشترکہ پراجیکٹس کیلئے دونوں ممالک کے پروڈیوسر اور فن کاروں کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ناصرف فنون لطیفہ بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی جیسے کھانے پینے، میوزیم اور تاریخ میں بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ یہ پراجیکٹ کسی مغربی ڈرامے یا اسلام فوبیا کے ردعمل میں نہیں، اس ڈرامے کو بنانے کا مقصد مسلم فتوحات کی تاریخ کو زندہ رکھنا ہے۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے کہا کہ مسلم دنیا میں تاج محل سے الحمرا تک فنون اور تاریخ اعلیٰ ترین مثالیں قائم ہیں، آج ہمیں پوری دنیا کو اسلام کی خوبصورت آواز سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ 20 گھنٹے کام کرتے ہیں جب کہ اس وقت ڈرامے کے سیزن 6 کورلش عثمان کی شوٹنگ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…