بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے والد انتقال کرگئے ،بیٹا زوہیب حسن لندن میں موجود،کیا وہ پاکستان آ پائینگے؟پتہ چل گیا

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن )لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اْنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔

الوداعی پیغام میں زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘ زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی اْن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔ بصیر حسن کو کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ اْن کی بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کیمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن عالمی شہرت اپنے نام کرکے اپنے والد سے قبل ہی 13 اگست سال 2000 کو اِس فانی دْنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان میں نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔نازیہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…