لاہور ( آن لائن)ماڈل سوزین خان کو بھائی سمیت اغوا کرلیا گیا۔ والدین نے سوزین کے اغواء میں ان کے سابق شوہر کے ملوث ہونے پر شبہ ظاہر کر دیا،دونوں میں کچھ عرصہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی بتایا گیا ہے کہ سوزین خان اور ان کے بھائی کو لاہور کے علاقے
سٹیٹ لائف ہائوسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا۔والدہ نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے اور اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔سوزین کی شادی کراچی کے عاطف ڈان سے ہوئی تھی اور طلاق کے بعد دونوں میں اختلافات چل رہے تھے۔