منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رشی کپور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنا چاہتے تھے، خواہش پوری نہ ہو سکی

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)چند روز قبل انتقال کر نے والے بھارتی اداکارہ رشی کپور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنا چاہتے تھے،خواہش پوری نہ ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور دنیا سے رخصت ہوگئے اور اپنے چاہنے والوں اور فلم انڈسٹری میں ایک خلا چھوڑ گئے۔بھارتی اداکار رشی کپور کو پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کی

خواہش تھی جو کہ پوری نہ ہو سکی۔فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی فلمساز عمارہ حکمت نے کہا کہ رشی کپور یہ فلم دیکھنے کے لیے پر جوش تھے اور انہوں نے اس کے ٹریلر کی بھی تعریف کی تھی۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی فمساز عمارہ حکمت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ماضی میں آنجہانی اداکار رشی کپور کی جانب سے ٹوئٹر پر بھیجے جانے والے پیغامات کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔عمارہ حکمت نے بتایا کہ رشی کپور کے انتقال کا سن کر مجھے بے حد افسوس ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ اسکرین شاٹ سب سے شیئر کیا۔عمارہ حکمت نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رشی کپور اکثر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ رشی کپور سے کی گئی گفتگو دیکھنے جب ٹوئٹر پر گئیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ گزشتہ ماہ رشی کپور نے ان سے ٹوئٹر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔عمارہ نے کہا کہ کہ ٹوئٹر پر غیر فعالی رہنے کے باعث وہ ان کا پیغام نہیں دیکھ سکیں اور انہیں رشی کپور کے پیغامات کا جواب نہ دینے کا دْکھ ہمیشہ رہے گا۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…