بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر’نامناسب مذاق‘ عامر لیاقت کو مہنگا پڑگیا

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت کو عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر نامناسب مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے ٹی وی شو میں پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا۔عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے دو انسان بچ گئے، ایک رانی مکھرجی اور دوسری بپاشا باسو، اس لئے کیونکہ آپ نے فلم موم میں کام کیا

تو سری دیوی کا انتقال ہوگیا، پھر آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تو ان کا بھی انتقال ہوگیا‘۔عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کو مردانی 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن آپ نے انکار کردیا اور جسم 2 میں بھی آپ نے آفر ہونے کے باوجود اس میں کام سے منع کردیا، ان دونوں اداکاراؤں کی زندگی آپ کی بدولت ہے‘ کیونکہ آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہوجاتا ہے۔تاہم عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بیحد افسوس ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کو کہا کہ یہ بات آپ کیلئے مذاق ہوگی البتہ میں ایسا نہیں سوچتا اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے۔بعدازاں اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جب وائرل ہوئی تو شائقین نے عامر لیاقت کو ان کے اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حسن چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ ان سب افراد کو شرم آنی چاہیے جو بار بار عامر لیاقت جیسے شخص کو اپنے شوز میں میزبانی کی حیثیت سے کام دیتے ہیں۔‎ہارون نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عامر لیاقت ذہنی مریض ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا آج تک ایسا کوئی سمجھدار شخص نہیں ملا جو عامر لیاقت کو پسند کرتا ہو۔فیضان نجیب نے سوال کیا کہ’آخر عامر لیاقت جیسے لوگوں کو ٹی وی پر آنے کی اجازت دی ہی کیوں جاتی ہے؟‘۔ٹوئٹر صارف عمبرین نے لکھا کہ عدنان صدیقی کو عامر لیاقت کے شو کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا،ساتھ ہی انہوں نے پیمرا سے عامر لیاقت کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر

ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا، گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں مدعو کیا گیا جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیا‘۔انہوں نے لکھا کہ

’شو کے مزیبان عامر لیاقت نے ایک نہایت حساس معاملے پر مذاق کیا، وہ دونوں (عرفان اور سری دیوی) میرے دل کے بیحد قریب ہیں بلکہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے یہ (مذاق) نہایت غلط تھا‘۔عدنان صدیقی کے مطابق ’اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے، اس بیان سے صرف وہ اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا‘۔اداکار نے مزید لکھا کہ

’میں سری دیوی اور عرفان خان کے گھر والوں اور ان کے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، اگر آپ ویڈیو میں مجھے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میں ان کی اس بات سے کتنا غیر مطمئن تھا، مجھے افسوس ہے کہ میں اس شو پر گیا، لیکن میں نے سبق سیکھا ہے اور میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی نامناسب باتیں برداشت نہیں کروں گا‘۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…