ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رشی کپور اور عرفان خان کے بعد بالی ووڈ کیلئے تیسری بڑی موت ،جانی مانی شوبز شخصیت کو دل کا دورہ ، ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کلمیت مکر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔

فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کلمیت تم پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کا مضبوط سہارا تھے، انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد میں مصروف رہے، تم اس دنیا سے بہت جلدی چلے گئے، ہم سب کو تم ہمیشہ یاد رہو گے۔ہدایت کار ہنسل مہتا نے اپنی ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اور اب کلمیت، میرے دوست تم سکون میں رہو۔فلم ساز سبھاش گھائے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بولی وڈ کو ایک اور جھٹکا، کلمیت مکر کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا، ہمارا دوست جو انڈسٹری کی آواز تھا، ہم سب آپ کو یاد رکھیں گے۔خیال رہے کہ یہ بولی وڈ میں لگاتار ایک ہفتے میں تیسری موت ہے۔نامور اداکار عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی میں ہوا، اداکار کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔اس کے اگلے ہی روز یعنی 30 اپریل کو لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر سامنے آگئی۔رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فانڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…