لاہور( این این آئی)اداکارہ صوبیہ خان نے امسال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے چمپئن ہونے کی پیشگوئی کر دی ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے ساتھ ہوں لیکن میری فیورٹ ٹیم کراچی کنگز ہے اور مجھے امید ہے کہ وہی اس سال
چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی تھی لیکن جب سے میری شادی کرکٹر عثمان قادر سے ہوئی ہے اس کھیل میں میری کرکٹ بہت بڑھ گئی ہے اور ہم میاں بیوی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تجزیہ بھی کرتے ہیں ۔