بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شوبز کی ایک اور معروف جوڑی کے درمیان طلاق ،فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کردی

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیملی کورٹ نے پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔فیملی کورٹ کی جج ثنا افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیونکہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتے ہیں۔عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔گلوکارہ نے

اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے کو برداشت کرکے تھک چکی ہیں۔بعدازاں حامد خان نے عدالت میں سات صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں اہلیہ کی جانب سے لگائے تمام الزامات مسترد کردئیے تھے۔خیال رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی تھی، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…