جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کا قصہ ابھی ختم نہ ہوا ،ہائیکورٹ نے معروف اداکار ہمایوں سعید کو طلب کرلیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کے خلاف درخواست ، عدالت نے ڈرامے کے اہم کردار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے ڈرامے میری پاس تم ہو کی آخری قسط کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے ایسے ڈائیلاگ کیوں کہے وہ خود جواب دے، عدالت نے پیمرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا 13 فروری تک سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں عورت کے کردار کی کردار کشی کی گئی، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے قسط 21 تک کا ذکر کیا کیا اس کے بعد اب کچھ ٹھیک ہوگیا تھا،درخواست گزار نے بتایا کہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم ویڈیو کلپ بھی دیکھا سکتے ہیں،آخری قسط سینما میں دکھایا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ اس ڈرامے کے خلاف لاہور میں بھی درخواست دائر ہوئی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم حکم امتناع لینا نہیں چاہ رہے تھے ہم اس کی اسکرپٹ کے خلاف ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ ڈرامہ مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ ہے،کوئی سینسر ہے آپ کے پاس،عدالت نے درخواست گزار سے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ کو آخری قسط میں کوئی اعتراض ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نہیں ہمیں آخری قسط سے کوئی اعتراض نہیں ہے، پیمرا کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ڈرامے کے اندر زبان اور منظر نگاری اخلاق کے دائرے میں ہونے چاہئیں،ہمارے پاس ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے فورم بنا ہوا ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دو ٹکے کی لڑکی کا ڈائیلاگ استعمال کیا گیا۔

یہ ڈائیلاگ بہت مشہور ہوگیا ہے اب،ڈرامے میں کہا گیا کہ کراچی میں 30 ہزار میں لوگ مارے جاتے ہیں،ڈرامے میں کراچی کی امیج بھی خراب دیکھایا گیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت سے پہلے آپ کسی فورم میں گئے،پہلے آپ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم عدالت میں صرف اس لیے آئیں ہیں کہ پیمرا کو ہدایات دی جائیں ،ہم ہدایت نہیں عمل کروائیں گے اگر غیر اخلاقی جملے استعمال کیے گئے ہوں تو۔

پہلے دیکھنا ہوگا کہ کیا ڈرامے میں ایسے ایسے اعتراض والی گفتگو کی گئی ہے کہ نہیں،جس نے ڈائیلاگ بولے وہ کیوں نہیں آئے؟نجی ٹی وی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو بلائیں گے،درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈرامہ کے رائٹر اور پروڈیوسر کو حکم دیا جائے کہ عوام سے معافی مانگیں،ڈرامے میرے پاس تم میں دیکھایا گیا کہ نکاح کے بغیر ایک ساتھ رہے رہیں ہیں، ایک چھ سالہ بچے اپنی اسکول ٹیچر سے اپنے باپ کا رشتہ کرا رہا ہے،ڈرامے میں پاکستانی عورت کا دنیا بھر میں منفی تاثر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…