پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،دوبارہ فلموں میں واپسی پر بیحد خوش ہوں : بابر علی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)طویل وقفے کے بعد دوبارہ بڑی سکرین پر انٹری کی تیاریوں میں مصروف بابر علی نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،دوباری فلموں میں واپسی پر بیحد خوش ہوں اور کوشش ہو گی کہ میرے پرستاروں کے ذہن میں میری اداکاری کا جو تصور ہے وہ بر قرار رہے ۔

ایک انٹر ویو میں بابر علی نے کہا کہ جب مجھے فلم کا اسکرپٹ دکھایا گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ اس میں میرے لئے منتخب کئے گئے کردار میں بڑا مارجن ہے اس لئے میں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔ یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں کئی سالوں بعد ایک منفرد موضوع کی فلم کے ساتھ واپس آرہا ہو ں اور قوی امید ہے کہ اس کی کہانی دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے اور خالصتاً پاکستانی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ جوں جوں وقت گزرتا ہے اس کے کام میں مزید نکھار اور پختگی آتی ہے ، میں اپنے پرستاروں کو نئے جوش و ولوے کے ساتھ نظر آئوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر علی کی آنے والی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’بے تابیاں‘ کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔’’بے تابیاں‘‘کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی کے مطابق فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے اور فلم پاکستانی خاندانوں کی کہانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔فلم کی کہانی بابر علی، ان کی جواں سالہ بیٹی اور بابر علی سے محبت کرنے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کی کہانی میں کئی ڈرامائی موڑ آتے ہیں اور کہانی انتہائی جذباتی بن جاتی ہے۔فلم میں بابر علی کی پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد ان سے دوسری خاتون کی محبت اور جواں سالہ بیٹی کی کسی نوجوان سے محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی کے ذرائع کے مطابق فلم میں راحت فتح علی خان، حمیرا چنا، شیراز، اپل، شفقت امانت علی خان، جاوید بشیر، سارہ رضا خان اور سارا حیدر کی آوازوں میں گانے شامل ہوں گے۔’بے تابیاں‘ کی کہانی واصف برنی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عبدالماجد خان نے دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…