اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ فلم’ ’موہرا‘‘ کے گانے25سال بعد بھی مداحوں میں مقبول

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اگرچہ ماضی کی مقبول بالی ووڈ فلم’ ’موہرا‘‘ کی ریلیز کو 25 برس ہوچکے ہیں، تاہم آج بھی اس فلم کے گانے مداحوں میں مقبول ہیں۔تاہم گذشتہ روز بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں موسم گرما کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد کئی فلمی شخصیات اور لوگوں کو بارش پر بنے بولی وڈ گانے یاد آئے اور ہر کسی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔جن شوبز شخصیات نے ممبئی میں بارش ہونے

کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیا، ان میں ماضی کی ’مست گرل‘ روینہ ٹنڈن بھی شامل تھیں۔ روینہ ٹنڈن نے ممبئی میں بارش ہونے کے بعد دیگر فلموں کے گانے شیئر کرنے کے بجائے اپنی ہی ماضی کی مقبول فلم ’موہرا‘ کا گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ شیئر کیا۔روینہ ٹنڈن نے نہ صرف اپنی فلم کے مقبول گانے کو شیئر کیا بلکہ انہوں نے اسی گانے پر کچھ عرصہ قبل ٹی وی شو پر کی جانے والی اپنی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔روینہ ٹنڈن نے ممبئی میں بارش کے بعد ٹوئٹر پر ڈانس ریئلٹی شو ’سب سے بڑا کلاکار‘ میں کی جانے والی اپنی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی۔روینہ ٹنڈن نے کچھ عرصہ قبل ہی ڈانس ریئلٹی شو میں اپنے ماضی کے مقبول گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارمنس کی تھی، جسے کئی لوگوں نے سراہا تھا۔روینہ ٹنڈن کو 25 برس بعد بھی اپنے ماضی کے مقبول گانے پر ماضی کی طرح شاندار پرفارمنس کرتے دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے اور ان کی پرفارمنس کی تعریف کی۔اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں شریک اداکار رنبیر کپور، ارشد وارثی اور بومن ایرانی بھی روینہ ٹنڈن کی پرفارمنس کرکے حیران رہ گئے۔اداکارہ کی جانب سے گذشتہ روز شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے ان کی پرفارمنس کو سراہا۔خیال رہے کہ روینہ ٹنڈن نے اسی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر 1994 میں ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’موہرا‘ میں اکشے کمار کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی تھی۔روینہ ٹنڈن نے اسی فلم کے دیگر گانوں ’ تو چیز بڑی ہے مست مست‘ اور ’میں چیز بڑی ہوں مست‘ پر بھی شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے تھے۔اداکارہ کو اسی فلم کے گانوں پر شاندار ڈانس کرنے کے بعد ہی ’مست گرل‘ کا نام دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…