جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے شاہ رخ خان سے معافی مانگنے اور ملک چھوڑنے کا مطالبہ

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پربھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انتہاپسندوں کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملک چھوڑنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔بھارت میں موجود ہندو انتہاپسند مسلمانوں اورمسلم فنکاروں پرتنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تو ہر وقت انتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔دراصل 2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹوئٹر چھوڑدوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑدوں گا۔ لیکن یہ ٹوئٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی۔شاہ رخ خان کی وضاحت کے بعد یہ قصہ وہیں تھم گیاتھا، لیکن نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اٹھا ہے اور شاہ رخ خان کے نام سے 5 سال قبل وائرل ہونے والی جعلی ٹوئٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مودی کے بھگت بغیر جانچ پڑتال کیے شاہ رخ خان کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہندو انتہا پسند نہ صرف اس جعلی ٹوئٹ کو پھیلار ہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ شاہ رخ خان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ تاہم اس معاملے پر ابھی تک شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…