جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اجے دیوگن بھی علی ظفر کی حب الوطنی کے گن گانے لگے

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی حمایت کرکے اپنے ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔پلوامہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ وزیر اعظم کی اس تقریر کو ناصرف پوری قوم نے

بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی بے حد سراہاتھاجن میں علی ظفر بھی شامل تھے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کی تقریر کی تعریف کی تھی جس نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی تھی اور بھارتیوں نے عمران خان کو سپورٹ کرنے پر علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا اب کبھی بھارت مت آنا۔تاہم بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے دیگر بھارتیوں کے برعکس علی ظفر کو حب الوطن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’علی ظفر پاکستانی ہیں لہٰذا ظاہر سی بات ہے وہ اپنے ملک اوراپنی قوم کو سپورٹ کریں گے اور ہم اپنے ملک کو سپورٹ کریں گے۔ علی ظفر نے اپنے ملک وقوم سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن نے مزید کہا جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ہم سب اس کے خلاف متحد ہوجاتے ہیں، ہر بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی واقعے کے خلاف کھڑے ہوئے اور کچھ وقت گزرنے کے بعد آپ اس واقعے کو بھول جاتے ہیں لیکن صرف متحد ہونا یا اس واقعے کے خلاف کھڑے ہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس پر ڈٹے رہنا چاہیے۔ اس کے بعد پھر کوئی واقعہ ہوتا ہے اور ہم پھر یہی عمل دہراتے ہیں۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد اجے دیوگن نے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘کو پاکستان میں ریلیز نا کرنے کا فیصلہ کیاتھا اوران کو دیکھتے ہوئے دیگر فلمسازوں اور اداکاروں نے بھی اپنی فلمیں پاکستان میں ریلیز نا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اجے دیوگن سمیت دیگر بالی ووڈ فلمساز کب تک اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں کیونکہ پاکستان بالی ووڈ فلموں کی بڑی مارکیٹ ہے اور ہر فلمساز کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی فلمیں پاکستانی سینماؤں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…