پاکستانی فلم انڈسٹری کو درست سمت سے آگے بڑھنے کی ہے‘حمائمہ ملک

9  ستمبر‬‮  2018

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی میں بھی غیرملکی تکنیکاروں نے اہم کردارادا کیے ، بلکہ آج بھی کررہے ہیں۔ یہ بات توسب مانتے ہیں کہ ہالی ووڈ سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے اوراس سے وابستہ تکنیکار اپنی مثال آپ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیاراورتکنیک کوبہتربنانے کے لیے ہالی ووڈ کی خدمات حاصل کرنے کی شروعات کی جائے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

لیکن فی الوقت ضرورت ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنے کی ہے۔ ایک بار ہم درست سمت پرچل پڑے توپھرپیچھے مڑکر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ منفرد اسکرپٹ اور کردار کرنے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے۔ میں اپنے فنی سفرکے دوران کام کرتے ہوئے اس بات کوثابت کرچکی ہوں کہ میں کمرشل اورآرٹ فلموں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پھر کردار جیسا بھی ہو، اگر اس میں جان ہوگی تومیں اسے ضرور سائن کروں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…