عاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا سنانا مہنگا پڑ گیا

8  اگست‬‮  2018

نیویارک(شوبز ڈیسک)معروف گلوکار عاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا سنانا مہنگا پڑ گیا، شرکاء ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا سنا ڈالا، عاطف اسلم کی جانب سے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج ہوگئی، شرکاء نے ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کا بائیکاٹ کیا جائے، گلوکار کو سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا، بھارتی گانا گنگنانے والے عاطف اسلم نے پریڈ میں قومی پرچم تھامنے سے بھی انکار کردیا۔گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانا مناسب نہیں ہے، مجھ سے کوئی بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو منع کردیتا۔ندیم جعفری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، عاطف اسلم کے 90 فیصد گانے ہی بھارت میں ریلیز ہوئے ہیں۔گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ عاطف اسلم کو خیال کرنا چاہئے تھا، غلطی درگزر کردیں، جشن آزادی پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، امید کرتا ہوں گلوکار آئندہ اس چیز کا خیال رکھیں گے۔واضح رہے کہ نیویارک میں جشن آزادی پریڈ کے موقع پر بھارتی فلم کا مشہور گانا ’تیرا ہونے لگا ہوں‘ گایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…