اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے،ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں،کرینہ کپور

  ہفتہ‬‮ 28 جولائی‬‮ 2018  |  12:20

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں ،ایسا نہیں ہے کہ میں نے اچانک ورک آؤٹ شروع کر دیا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎