میں محمد رفیع تو نہیں بن سکا،لیکن اپنی بیٹی کو لتا منگیشکر بنا کر رہوں گا

7  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار انیل کپور، ایشوریا رائے اور راج کمار راؤ کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا، جس کی کہانی نہایت دلچسپ نظر آرہی ہے۔ 2 منٹ 41 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ انیل کپور گلوکار بننے میں ناکام ہونے کے بعد ٹیکسی چلاتے ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام لتا رکھا ہے، جو گلوکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہے تاہم اپنے موٹاپے کی وجہ سے اسے۔

لوگوں کی تنقید اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیٹی کو گلوکارہ بنانے کی جدوجہد میں انیل کپور کامیاب پاپ اسٹار (ایشوریا رائے) کو اپنے دوست (راج کمار راؤ) کے ساتھ مل کر اغواء کرتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں ایشوریا اور راج کمار راؤ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگیں گے۔ آگے کیا ہوگا اور کیا انیل اپنے مقصد میں کامیاب ہو پائیں گے، یہ جاننے کے لیے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا ہوگا۔ انیل کپور نے فلم کے ٹریلر کو اپنے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا، اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک پے راز اور دوسرا فنے خان کا انداز، کیا ہوں گے اس کے سپنے پورے؟‘ خیال رہے کہ بولی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔ پروڈیوسر راکیش اوم پرکاش مہرا اور انیل کپور کی اس فلم کی ہدایات اتل منجریکر نے دی ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے اور انیل کپور 18 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے، تاہم اطلاعات ہیں کہ اس بار وہ ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی نہیں دیں گے۔ ایشوریا رائے اور انیل کپور کی ایک ساتھ آخری فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 1999 میں دونوں نے ’تال‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا۔ ’دل یہ بے چین وے‘ اور ’آپ کا دل ہمارے پاس ہے‘ جیسے مقبول گانوں کے ذریعے کئی عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی جوڑی ایک بار پھر 18 برس بعد میوزیکل رومانٹک کامیڈی فلم میں جلوہ بکھیرتے نظر آئے گی۔ فلم کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انیل کپور، ایشوریا رائے اور راج کمار راؤ تینوں ہی آرٹ، رقص و موسیقی کے دلدادہ ہیں، جو اپنی اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔ ’فنے خان‘ کو رواں برس 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ فلم بیلجیم کی 18 سال قبل یعنی 2000 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’ایوری باڈیز فیمس‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…