شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل‘ ٹوئٹر صارفین کا دلچسپ انداز میں خراج تحسین

28  جون‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ہر طرف ان کے شہرت کے چرچے ہوتے ہیں یہی نہیں وہ مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔

اسی وجہ سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے انڈسٹری کو بے پناہ فلمیں دیں اور ان کے کیریئر میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے رہے جب کہ ان کے رومانوی کردار کی وجہ سے ان کو کنگ خان کا خطاب حاصل ہوا، ان کے فنی کیریئر کو 26 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے 26 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ کی تمام فلموں کے کرداروں کو انتہائی خوبصورت انداز میں ایک موشن ٹیزر کی صورت میں جاری کیا جس میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ سے لیکر 2016 کی آخری فلم ’فین‘ تک کے تمام کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلمی صنعت میں 26 سال مکمل ہونے پر اْن کے تمام مداحوں کو کنگ خان کی تصویروں کا مجموعہ پیش کر رہا ہوں جس کو ڈسپلے فوٹو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک صارف نے ٹوئٹ میں اپنے اسٹار کو شاہ رخ خان سے کنگ خان بننے تک کے سفر کو سڑک کی صورت میں پیش کیا جہاں اْن کی تمام فلموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…