کرینہ فلم میں پہلی بارماں کا کردارادا کریں گی

  منگل‬‮ 29 مئی‬‮‬‮ 2018  |  11:30

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراپنے کرئیرمیں مختلف کردارادا کرچکی ہیں تاہم اب وہ ماں کے کردارمیں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور بیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش سے قبل ہی فلموں سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ اب اداکارہ معروف پروڈیوسرکرن جوہرکی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اپنے کرئیرکا پہلا ماں کا کردارادا کرنے

جارہی ہیں جس کے لیے وہ بہت پر جوش ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکافی عرصے سے کرینہ کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے۔ نئی فلم کی کہانی شادی اور رشتوں کے ارد گرد گھومتی ہوئی نظرآئے گی جب کہ فلم بنیادی طورپردوشادی شدہ جوڑوں پرمبنی ہے جس میں کرینہ کا مرکزی کردار ہے۔واضح رہے کہ آج کل کرینہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎