لاہور(آئی این پی) فلم سٹار یما خان نے کہا کہ برداشت کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘شوبز میں کامیابی میری محنت اور مخلص پن کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ریما خان نے کہا کہ شو بز نے ہمیں عزت اور شہرت دی ہے میں آج
بھی چاہتی ہوں کہ شوبز انڈسٹری کامیابی کیساتھ آگے بڑھے مگر اس کیلئے سب کو محنت اور مخلص پن کیساتھ ہی آگے بڑھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں مشکل اور ناپسندانہ معاملات پر اگر خود میں برداشت پیدا کر لی جائے تو انسا ن کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔