کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رواں سال پہلی بار کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے اگر ماہرہ خان کانز میں شرکت کرتی ہیں تو وہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں گی۔میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی
برانڈ ایمبسیڈرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظرا?ئیں گی۔ کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو مدعو کیا جاتا ہے۔کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اب تک بالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں ایشوریارائے بچن، سونم کپور، پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرچکی ہیں اوراب کہا جارہا ہے کہ پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ان اداکاراؤں کے ساتھ کانزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر ا?ئیں گی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کوگزشتہ برس اکتوبر 2017 میں بین الاقوامی برانڈ کی سفیرمقررکیا گیا تھا لہٰذا ماہرہ لوریال پیرس کی سفیرکے طورپرکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ کانزفلم فیسٹیول میں دنیا بھرسے منتخب کی ہوئی فلمیں اوردستاویزی فلمیں دکھائی جاتی ہیں اورکانزکا میلہ ہرسال مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔