ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

میشا شفیع نے دھمکیوں کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نیاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں ملنے کے باعث سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے۔میشا شفیع چند روز قبل اپنے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بند کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں ا?گئی تھیں لہٰذا انھوں نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ خود ہی بتادی۔

میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور انہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ پریشان بھی کیا جارہا تھا۔لہٰذا وہ خود کو، اپنے گھروالوں کو خاص طور پراپنے دونوں بچوں کو دھمکیاں دینے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتی تھی اسلیے انھوں نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی بھی بحال ہے۔دوسری جانب میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے ایک انٹرویو کے دوران میشا کے کینیڈا شفٹ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ ان کی مؤکل یہیں پر رہ کرمقدمات کا سامنا کریں گی۔وکیل پنسوٹا نے مزید کہا بہت سارے کیسز میں اگر دوسری پارٹی کا کیس کمزور ہو تواس طرح کی افواہیں ان کا کیس مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…