جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کا کرشمہ اور کرینہ کپور کیساتھ تعلق سامنے آگیا ؟ اہم انکشاف کر دیا گیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ماضی کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور کو 90 کی دہائی کی بہترین جوڑی تصور کیا جاتا تھا اور دونوں نے انڈسٹری کو ’ انداز اپنا اپنا‘، ’بیوی نمبر ون‘ ، ’جیت‘ اور ’جڑواں‘ جیسی ہٹ فلمیں دیں جب کہ سلو میاں کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھ بھی

بلاگ بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’باڈی گارڈ‘ میں کام کرچکے ہیں لیکن کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے نسبت سلمان خان کے زیادہ قریب ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں وہ میرے زیادہ قریب ہیں جب کہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیں اور اپنی چھوٹی بہن مانتے ہیں۔مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ’بیوی نمبر ون‘ میں کام کیا تھا لیکن اب اگر کوئی ’ممی نمبر ون‘ بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی کیوں کہ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور لوگوں کو ماں کے پیار کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…