کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت آن اسکرین جوڑی سارہ علی خان اور آغا علی کی دولہا اور دلہن کے روپ میں تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔پاکستانی اداکارا سارہ علی خان نے آغا علی کے ساتھ شادی کے جوڑے میں لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔پاکستانی ٹیلی ویڑن کے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے سارہ علی خان اور آغا علی کی روایتی دولہا اور دلہن کے روپ میں اپنی تازہ
ترین تصاویر میں سارہ علی خان روایتی دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔اس تصاویر پر سارہ علی خان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھی بھیجے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال بھی سارہ علی خان اور آغا علی نے ایک ساتھ برائیڈل کوچیور ویک میں مشہور ڈیزائنر رضوان احمد کا کلیکشن زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی تھی اور شائقین سے داد و تحسین سمیٹی تھی۔اس کے علاوہ بھی یہ حسین جوڑی ایک ساتھ کئی مارننگ شوز میں شرکت کر چکی ہے۔