پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سونم کپور کی شادی کی تیاریاں،رنگ میں بھنگ پڑگیا

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ حادثہ پیش آجانے کے باعث سونم کپور کی شادی کی تیاریوں میں رنگ میں بھنگ پڑگیا۔گزشتہ روز کپور خاندان نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رواں ماہ 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ شادی کا اعلان تو گزشتہ روز ہواہے تاہم سونم کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ پہلے سے جاری تھیں۔

سونم کپور کی شادی مکمل رسم ورواج کے ساتھ انجام پائے گی اور مہندی، مایوں، سنگیت سمیت تمام رسمیں اداکی جائیں گی، سونم کی سنگیت کی تقریب میں رقص کی تربیت دینے کیلئے بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر فرح خان کو بلوایا گیا تھااور وہ گزشتہ کئی روز سے سنگیت کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں۔ تاہم شادی سے محض 6 روز پہلے تیاریوں میں اس وقت رنگ میں بھنگ پڑگیا جب فرح خان ایک حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوابیٹھیں جس کے باعث اب وہ رقص کی ٹریننگ نہیں دے پائیں گی۔ جس کی اطلاع فرح خان نے خوداسنیپ چیٹ پر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی سنگیت کی تقریب شادی سے ایک روز پہلے 7 مئی کو منعقد کی جائے گی اسی سلسلے میں فرح خان رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں تاہم پیر کے روز وہ ایک ٹی وی شو کے دوران لوگوں کو رقص کی تربیت دے کر اپنی وین میں واپس جارہی تھیں کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا اور ان کی سیدھی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ فرح خان کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نیا نہیں طبی امداد دینے کے بعد ایک ہفتیتک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لہٰذااب فرح خان سنگیت کیلئے مزید رقص کی تربیت نہیں دے پائیں گی اور ان کی جگہ کوریوگرافر گیتا کپور رقص کی تربیت دیں گی۔دوسری جانب سونم کپور آنند آہوجا کی شادی کے کارڈ منظر عام پر آگئے ہیں تاہم یہ عام کارڈز نہیں بلکہ ای میلز ہیں جو کپور خاندان کی طرف سے مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجی گئی ہیں۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…