قاہرہ (آئی این پی) مصر میں سالانہ مس ایکو انٹرنیشنل مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا جس میں 23 سالہ حسینہ نے تاج سر پر سجا لیا ۔ مصر کے شہر قاہرہ میں ہونیوالے اس مقابلہ حسن میں فلپائن کی Cynthia Magpatocکومقابلے میں شریک 53ماڈلز میں سب سے زیادہ دلکش اور
پر کشش خاتون تسلیم کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا گیا۔خوبصورت چمکتا ہوا تاج سر پر سجاتے ہوئے Cynthiaجوفلپائن کے ایک چھوٹے سے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں ،نہ صرف حیران بلکہ بیحد خوش بھی نظر آئیں اور مس ایکوانٹرنیشنل مقابلہ حسن میں فلپائن کی نمائندگی کرنے پرخاصی پر جوش تھیں۔