اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئنکل کھنہ کو اکشے کمار کی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو اپنے شوہر اکشے کمار کی فلم’ ’رستم‘‘ میں پہنی گئی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فلم ’رستم‘ میں پہننے والی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا تاکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے ۔

تاہم اکشے کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اْن کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ نے بھی اپنے انسٹا گرام پر اکشے کی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک شخص نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مسلح افواج کا لباس زیب تن کرنا افواج کی ترجمانی کرنا ہوتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی نیلامی کا اعلان کردیا جائے۔شہری پریت پل سنگھ نے ٹوئنکل کھنہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی وردی درحقیقت ایک کپڑے کا ٹکڑا ہے کیوں کہ کسی بھی مسلح افراج کی وردی کو نیلامی سے نہیں بلکہ خون پسینے سے خریدا جا سکتا ہے جب کہ یہ کہنا کہ آپ کے شوہر نے فلم میں نیوی کا لباس زیب تن کیا تھا اس لیے نیلام کیا جارہا ہے تو یہ مسلح افراج کی توہین ہے۔ایک اور شخص اسمتھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈ یا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کی نیلامی کریں (اگر کوئی ایوارڈ ملا ہے) تو آپ لوگ نام نہاد مقاصد کے لیے کتنے میں نیلامی کریں گے؟

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…