بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

’’اوینجرز انفینٹی وار‘‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سپر ہیروز پر مبنی نئی فلم ’اوینجرز انفینٹی وار‘ نے باکس آفس پر آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، صرف تین دن میں دنیا بھر سے 72 ارب روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔فلم اوینجرز کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اس کی کاسٹ نے بھی پریمیئر سے پہلے نہیں دیکھا ،فلم کی کہانی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے اداکاروں کو بھی صرف اتنا ہی اسکرپٹ دیا گیا جتنا ان کے اس وقت کے سین کی ڈیمانڈ ہوتی تھی۔

فلم میں 20 سپر ہیروز دنیا کو خلائی مخلوق کے حملے سے بچانے کے لیے متحد ہوئے ہیں جن میں اسپائیڈر مین ، آئرن مین ، بلیک پینتھر، ہلک ، تھور ،گارڈین آف گلیکسی اور کیپٹن امریکا شامل ہیں۔فلم نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 29ارب روپے کمائے جبکہ دنیا بھر میں تین دنوں کے دوران اس کی آمدنی 72 ارب روپے رہی،جوایک نیا ریکارڈ ہے۔جان کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ اس ہفتے ایک ارب23کروڑ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لیے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں۔اس ویک کے اینڈ پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’آئی فیل پریٹی‘94کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی ،فلم میں ’موٹے لوگوں‘ کے مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…