جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی وڈ ریپر ہنی سنگھ کی پاکستانی گانوں کی دل کھول کر تعریف

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف بالی وڈ ریپر ہنی سنگھ نے پاکستانی گانوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ پاکستانی گلوکار سجاد علی اور علی حمزہ کے گانوں کے گانوں پر خوبصورت تبصرے کرتے ہوئے پیغام دیا کہ فن اور موسیقی سرحدوں کی حد بندیوں سے ماورا ہیں۔گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’’لگایا دل‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ نے ان الفاظ میں تعریف کی کہ گانے کی شاعری اپنے اندر بہت گہرے معنی سموئے ہوئے ہے۔ انھوں نے گانے کی ایک لائن بھی شئیر کی زندگی میں پھر مسکرایا نہیں۔

سجاد علی نے بھی فورا جواب دیا کہ یہ لائن انکی بھی پسندیدہ ہے اور ان کا شکریہ ’’لو یو‘‘ کے الفاظ میں کیا۔گذشتہ برس ہنی سنگھ نے پاکستانی گانا ’’ تنک دھن‘‘ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیا اور گلو کار علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے ٹپ بھی دے ڈالی کہ گلوکار رفیع کی آواز جیسا انداز تم بھی اپنا سکتے ہو۔علی سیٹھی اور وقار احسن کے ایک گانے میں علی حمزہ نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنی صلاحیتیں دکھائیں تھیں۔ جس پر بالی وڈ ریپر نے ’’شاندار‘‘ اور’’مزیدار‘‘کے الفاظ میں تعریف کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…